جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجوں میں داخلوں کا شیڈول جاری
کراچی(این این آئی)جامعہ کراچی نے جمعہ کو الحاق شدہ کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(اے ڈی اے )،ایسوسی ایٹ ڈگری اِن کامرس(اے ڈی سی)اور ایسوسی ایٹ ڈگری اِن سائنس(اے ڈی ایس)فرسٹ ایئر میں داخلے برائے سیشن26- 2025 کا شیڈول جاری کردیاہے۔
اے ڈی اے ، اے ڈی سی اور اے ڈی ایس کے داخلہ فارم 20جنوری سے جاری کئے جائیں گے ، جبکہ 10فروری تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکیں گے ۔کلاسز کا آغاز 11فروری سے ہوگا جبکہ انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20فروری 2026 ہے ۔ واضح رہے کہ سالانہ امتحانات برائے 2026منظور شدہ پالیسی کے مطابق بائی اینول سسٹم کے تحت ہوں گے۔