سکھر:ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہ ہوا شہریوں کوآمدو رفت میں دشواری
سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں کئی برس سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا، ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔۔۔
جس کے باعث جہاں مسافر گاڑیوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں شہریوں کوبھی آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ تجارتی و کاروباری مراکز، اہم شاہراہوں سمیت سکھر کے مصروف ترین تجارتی مراکز اور مارکیٹوں میں دکانوں کے باہر قائم تجاوزات، سامان اور غلط پار کنگ سے صبح اور شام کے اوقات میں کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہتا ہے ۔