قائدِ ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام سیمینار
کراچی(آئی این پی)مزار قائد کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے قائداعظم کی ذاتی استعمال کی اشیاء پر مشتمل میوزیم کو مزار کے احاطے سے منتقل کر کے قائداعظم ہاؤس میوزیم میں رکھا جائے۔
مزار قائد کی داخلہ فیس قومی وقار کے منافی ہے ، جسے فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ نیز مزار قائد پر حاضری دینے والے تمام افراد کو بلا تفریق بانی پاکستان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اجازت دی جائے ۔ ان امور کا مطالبہ ایک قرارداد کے ذریعے قائدِ ملت لیاقت علی خان میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام سندھ ہائی کورٹ بار لائبریری میں قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا گیا۔