شیدی گوٹھ پل پر پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک
کراچی(اے پی پی)شیدی گوٹھ پل پرمبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاربلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق۔۔۔
شاہ لطیف پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقد ی برآمد کرلی۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا،جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ،گولی پولیس اہلکار کے سینے پر لگی، تاہم پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہا۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ یگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگئے ۔