روڈ سائیڈ ہوٹلوں کے خلاف انتظامیہ کی مہم جاری ، مزید 18 سربمہر
کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں روڈ سائیڈ ہوٹلوں کے خلاف جاری مہم میں 18 ہوٹلز مزید سیل کر دیے گئے ۔کمشنر کراچی آفس کے ہینڈ آوٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں 16اور ضلع کورنگی میں دو ہوٹلز سیل کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو اور ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے اپنے اپنے ضلع میں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی رپورٹ پیشِ کی ہے ڈی سی جنوبی کے مطابق سب ڈویژن آرام باغ میں موثر کارروائی کی گئی ہے جس میں برنس روڈ پر 16 تجاوزات کے مرتکب دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی کور نگی کے مطابق ماڈل کالونی میں کی گئی کارروائی میں دو ہوٹل سیل کئے گئے جبکہ کور نگی میں دیگر علاقوں میں پانچ ہوٹلوں کو دوبارہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہائی پر تنبیہ کی گئی ۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ مہم کو موثر بنائیں یقینی بنائیں جو ہو ٹل سیل کئے گئے ہیں انھی پالیسی کے مطابق جرمانہ عاید کر نے اور ایس او پی پر عمل کرنے کے تحریری حلف نامہ کے بغیر ڈی سیل نہ کریں ۔