عید شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان ، کئی سڑکوں پر رکشہ ٹیکسی داخلہ بند

عید شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان ، کئی سڑکوں پر رکشہ ٹیکسی داخلہ بند

ٹریفک اسٹاف شام7بجے سے مارکیٹوں میں رات گئے تک فرائض انجام دیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں عید کی شاپنگ کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ مختلف اضلاع میں تعینات سیکشن آفیسرزاورٹریفک اسٹاف شام7بجے سے شاپنگ سینٹرزاورمارکیٹوں میں رات گئے تک اپنے فرائض انجام دینگے ۔ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق عیدخریداری کے دوران شہرکی اہم مارکیٹوں سمیت شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی۔اللہ والی چورنگی سے اتحاد سگنل تک رکشہ ٹیکسی داخلہ ممنوع ہوگا ۔کمرشل گاڑیوں والے حضرات اللہ والی سے نورانی سگنل میڈی کیئر اور شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ ڈرگ روڈسے آنے والی ٹریفک ملینیم برج سے نیپا جاسکے گی۔ نارتھ کراچی سے آنے والی کمرشل ٹریفک کو فائیوسٹارچورنگی سے شارع نورجہاں، لنڈی کوتل چورنگی کاراستہ اختیارکرسکیں گے ۔بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کے ڈی اے چورنگی سے ضیائالدین چورنگی اورشارع نورجہاں سے نارتھ کراچی کا راستہ استعمال کریں۔ فوارہ سے جی پی او اورسنگرچوک سے زیب النساء اسٹریٹ تک رکشہ و ٹیکسی کاداخلہ ممنوع ہوگا۔ایم اے جناح روڈ سے سنگر چوک اور پریڈی اسٹریٹ اور صدر دواخانہ کا روٹ استعمال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں