پولیس مقابلے میں زخمی سمیت3ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سچل پولیس کا سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔۔۔
جس کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت نوید ولد اعظم (زخمی)، پرویز ولد امداد اور عبدالرشید ولد دیدار کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کے قبضے سے تین غیر قانونی اسلحہ پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد۔ملزمان کے زیرِ استعمال تھانہ سچل کے علاقے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔