عید شاپنگ پر آئے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار

عید شاپنگ پر آئے شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید کی شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں کی 30 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے دو ملزمان پکڑے گئے۔۔۔

 ۔ملزمان کو ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں ممتاز اور محمد علی شامل ہیں۔ چوری شدہ موٹر سائیکلیں بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کرتے ہیں۔نئی موٹر سائیکل 40 ہزار اور پرانی 20 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کی جاتی ہیں۔ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں