الخدمت کااسلامک فنانس پروگرام زندگیاں بدل رہا ،نو ید علی
کراچی (سٹی ڈیسک)چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس پروگرام کے ذریعے بے روزگاروں کو ان کے پیروں پرکھڑا کر نے کیلئے کوشاں ہے اوران کی زندگیوں کو بدل رہا ہے ۔۔۔
، پروگرام کے ذریعے اب تک سینکڑوں بیروزگاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں ۔خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ الخدمت بے روزگاروں کو چھوٹے کاروبار کیلئے 75ہزار تک کے قرضے دیتی ہے ،یہ تمام قرضے بلاسود دیے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں قائم 4الخدمت اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر زمیں نوجوانوں کوموبائل ریپیئرنگ ،الیکٹریکل،سولر پی وی ٹیکنیشن اورانڈسٹریل آٹو میشن،موٹر سائیکل مکینک ،اے سی ٹیکنیشن سمیت دیگر کورسز سکھائے جا رہے ہیں۔