محراب پور:زہریلا کھانا کھانے ، حادثے میں 2جاں بحق
فتح پور محلے میں زہریلے چاول کھانے سے 14افراد متاثر، محمد علی چل بسامہران ہائی وے پرٹرک کے موٹر سائیکل کچلنے سے خاتون چل بسی، 2زخمی
محراب پور (نمائندہ دنیا)زہریلا کھانا سے ایک شخص جاں بحق اور خواتین بچوں سمیت 14 افراد بے ہوش ہوگئے ، جبکہ حادثے میں خاتون چل بسی۔ بھریا روڈ تھانے کی حدود فتح پور محلے میں گھر میں بنائے گئے چاول کھانے سے محمد علی انصاری جاں بحق ہوگیا جبکہ مسمات کائنات انصاری، مسمات سسی انصاری، مسمات کلثوم، علی اکبر، محمد زین، محمد طاہر، سرفراز علی، رابعہ، انعم بنت راشد انصاری، پونم بنت راشد انصاری، علیشاء بنت عدنان انصاری، ایان ولد عدنان انصاری، عرفان ولد سجن انصاری، سرمد انصاری ولد محمد علی انصاری انکی اہلیہ اور بہن بے ہوش ہوگئیں، جنہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر چند کو حالت نازک ہونے پر نواب شاہ منتقل کر دیا گیا، سائیں ڈنو اور سجن انصاری کے مطابق رشتے دار کے انتقال پر آئے ہوئے تھے اور گھر میں بنائے چاول کھانے سے بچوں کو الٹیاں لگیں اور بے ہوش ہوگئے ۔ دوسری جانب اکری تھانے کی حدود میں مہران ہائی وے پر کرونڈی کے قریب ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل پر سوار45 سالہ حاکم زادی زوجہ فوجی اللہ ڈنو شر جاں بحق ہوگئی، حادثے میں ثمرین اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق حادثے کا شکار افراد کا تعلق گاؤں قائم الدین شر ہے لاش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی ہے ، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، ٹرک کو تحویل میں لیکر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔