کندھکوٹ:کاروکاری، دشمنی پر خاتون سمیت 2افراد قتل

کندھکوٹ:کاروکاری، دشمنی پر خاتون سمیت 2افراد قتل

کندھکوٹ (نامہ نگار)کندھکوٹ کے نواحی گاؤں پاندھی خان بھنگوار میں سیاہ کاری کے الزام میں شوہر مزاری بھنگوار نے ۔۔۔

اپنے ساتھیوں سے ملکر بیوی شفعیت خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا، اور ملزم فرار ہو گئے ، پولیس لاش سول اسپتال پہنچائی، جہاں سے پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیاہ کاری کے معاملے پر پیش آیا۔ دوسری جانب تھانہ تنگوانی کی حدود گوٹھ محمد حیات کھوسو میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان ایاز چولیانی موقع پر ہی جاں بحق اور غلام شبیر بجارانی زخمی ہو گیا۔ملزم فرار ہو گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں