جامعہ کراچی کے 3ہزار سے زائد طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم
کراچی (آئی این پی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی طلبہ کی تعداد کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی جامعہ ہے جہاں اس وقت47 ہزار سے زائد طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔۔۔
، وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت جامعہ کراچی کو مجموعی طور پر 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 3064 طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ مسلم ممالک نے ٹیکنالوجی کو مطلوبہ حد تک نہیں اپنایا جس کے باعث آج ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں دیگر اقوام سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ کراچی میں منعقد ہ وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان لیپ ٹاپ کو صرف سنبھال کر رکھنے کے بجائے عملی طور پر استعمال کریں ۔