منعم ظفر کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات ، سپریم لیڈر و دیگر شہداء کی تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور نائب امیر کراچی و ڈائریکٹر امور خارجہ نوید علی بیگ نے ایرانی قونصل خانے میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی۔۔
،ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای،مرکزی رہنماؤں اور150 سے زائد طالبات سمیت دیگر شہدا کی تعزیت کی اور کہا کہ ہم ایران کے عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ منعم ظفر نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کھلی جارحیت و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور پورے ملک کے عوام ایرانی حکومت اور عوام سے بھر پور یکجہتی اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ مسلم امہ کے خلاف سامراجی طاقتوں کی سازشیں اورمسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی ہر کوششیں ناکام بنائیں گے ،موجودہ حالات میں امریکہ و اسرائیل سمیت مسلمانوں کے دشمنوں کے خلاف عالم اسلام کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔