الخدمت کے 27ہیلپ سینٹر زسے خدمات جاری
کراچی (این این آئی)چیف ایگزیکٹو الخدمت کر اچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کے 27 ہیلپ سینٹر شہریوں کی ہمہ وقت خدمت کر رہے ہیں ،اس سلسلہ میں الخدمت کا شعبہ کمیونٹی سروسز نہایت مستعد اور فعال ہے۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا الخدمت کا شعبہ کمیونٹی سروسز لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے اور انہیں مشکلات سے نکالنے کیلئے کام کر رہا ہے ۔ان ہیلپ سینٹرز میں وہیل چییر ز، پیشنٹ بیڈز ،بیساکھیاں ،واکرز ،آکسیجن سلنڈرز ،سیکشن مشین ،ائرمیٹرس ،آکسیجن مشین ،بائی پائپ مشین ،نیبولائزرمشین ،کموڈ چیئرز ادریگر سامان ہر وقت دستیا ب ہوتا ہے اور یہ لوگوں کو مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ضرورت مند ان اشیا میں سے کوئی بھی مطلو بہ چیز مجوزہ وقت کیلئے حاصل کرسکتے اور پھر استعمال کے بعد واپس کر سکتے ہیں ۔