لفٹ میں کام کے دوران گرکرمحنت کش جاں بحق
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سائٹ ایریا میں واقع نجی کمپنی کے اندر لفٹ میں کام کے دوران ایک محنت کش گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے کے بعد متوفی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی محنت کش کی شناخت 35 سالہ حارث ولد شمس الرحمان کے نام سے کی گئی، جو اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ایس ایچ او شبیر خٹک کے مطابق محنت کش لفٹ میں کام کے دوران پاؤں پھسلنے کے باعث نیچے گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کے سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔