مسائل حل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے سنجیدہ ہیں،مرتضی وہاب

مسائل حل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے نمائندے سنجیدہ ہیں،مرتضی وہاب

کراچی (این این آئی)میئر مرتضی وہاب نے کراچی کے علاقے شاہراہِ نور جہاں کو شاہراہِ شیر شاہ سوری سے ملانے والی سخی حسن اسٹریٹ کی بحالی کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

ضلع وسطی آمد کے موقع پر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ اس منصوبے میں سڑک کی بحالی، ڈرینیج نظام کی اپ گریڈیشن شامل ہے ، سخی حسن اسٹریٹ پر 1 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے کام شروع کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کراچی میں کام نہیں ہوتا ان کو بتانا ہے کہ مسائل حل ہو رہے ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کے نمائندے سنجیدہ ہیں۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ سخی حسن اسٹریٹ کو جدید ڈبل کیرج وے میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ نکاسی آب کے نظام کی بہتری سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں