حیدر آباد:بجلی بندش کیخلاف حالی روڈ کے مکین سڑکوں پرنکل آئے

حیدر آباد:بجلی بندش کیخلاف حالی روڈ کے مکین سڑکوں پرنکل آئے

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)حالی روڈ پر بجلی کی بندش کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ، احتجاجی کیا اور ٹائر نذرآتش کرکے روڈ بلاک کردی، مظاہرین حیسکو انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کررہے تھے ۔

 مظاہرین کا کہنا ہے حالی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تین دن سے بجلی بند ہے ، حیسکو دفتر میں متعدد بار شکایت درج کرائی لیکن شنوائی نہیں ہورہی، علاقہ مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ، انہوں نے کہاکہ علاقے میں چند بجلی چور ہیں جن کی سزا پورے علاقے کو دی جارہی ہے ، یہ سلسلہ بند کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں