زرعی یونیورسٹی کا کسان دوست ترقیاتی ماڈلز بنانے پراتفاق
زرعی اشیا کی ویلیو چین، کسانوں کی آمدن بڑھانے کے طریقے سکھائے جائینگےکسانوں سے ملکر پھلوں، سبزیوں دیگر فصلوں کا معیار بڑھایا جائیگا، وائس چانسلر
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) سندھ زرعی یونیورسٹی کی جانب سے زرعی اشیا کی ویلیو چین، کسانوں کی آمدن بڑھانے کے طریقے سکھانے کیلئے نجی شعبے سے ملکر کسان دوست ترقیاتی ماڈلز بنانے پر اتفاق ہوا ہے ، کسانوں کی شراکت سے سندھ میں میواجات، سبزیوں اور دیگر فصلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلے مشترکہ جدوجہد کی جائیگی، این آر ایس پی اور اے زیڈ ایگری کراپ کے اعلی قیادت کا سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر سے مختلف معاملات پر اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کے کمیٹی روم سندھ کی اہم سماجی ادارے اورنجی شعبے کے اعلی سطحی ذمہ داران نیوائیس چانسلر انجنیئر الطاف علی سیال سے ملاقات کی سندھ میں زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کا مقصد این آر ایس پی اور اے زیڈ ایگری کراپ پرائیوٹ لمیٹڈ، سندھ زرعی یونیورسٹی پر مشتمل ایک مشترکہ فریم ورک تیار کرنا تھا، تاکہ پائیدار زرعی طریقوں کے فروغ اور اہم فصلوں کی ویلیو چین کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر الطاف سیال نے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی کئی دہائیوں سے زرعی اور متعلقہ شعبوں میں اعلی معیار کی افرادی قوت تیار کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داری اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی، کیونکہ اس سے عملی تربیت کے مواقع میسر آئیں گے اور صوبے میں مثر زرعی ویلیو چین کے نظام کی ترقی میں مدد ملے گی۔