گھوٹکی میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع
شاہی بازار فیڈر کے علاقوں میں کارروائی، تار ضبط، نادہندگان کیخلاف بھی آپریشنبجلی چوری جرم، سزا باقاعدگی سے بل بھرنے والے شہریوں کوبھی مل رہی، ایکسین
گھوٹکی(نمائندہ دنیا)گھوٹکی میں سیپکو حکام کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن اور بقایاجات کی عدم ادائیگی پر متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے تار ضبط کرلئے گئے ، سیپکو عملے نے شاہی بازار فیڈر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور ناہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران کئی غیر قانونی کنڈا کنکشن ختم کیے گئے جبکہ نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے انہیں فوری طور پر واجبات ادا کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اس کے علاوہ کنڈا کنکشن میں استعمال ہونے والی تار بھی ضبط کر لئے گئے ۔ اس موقع پر ایکسین فہیم احمد بلوچ نے کہا کہ سیپکو بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوری بہتر بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں، اور اتوار کے روز بھی بجلی چوری کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس سے نہ صرف ادارے کو بلکہ ایمانداری سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسے صارفین کو باقاعدگی سے بل بھر رہے ہیں، انہیں دوسروں کے گناہ کی سزا مل رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بجلی چوری جیسے غیر قانونی عمل سے گریز کریں اور اپنے واجبات بروقت ادا کریں تاکہ بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے گرینڈ آپریشنز آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔