جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی (آئی این پی)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے اتوار کو کارروائی کرتے ہوئے جعلی ادویات کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم اسداللہ کو جعلی ادویات کی فراہمی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
ملزم کی نشاندہی پر میٹھادر کراچی میں واقع گودام پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد کی گئیں۔برآمد شدہ ادویات کا سیژر میمو فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے ۔