قومی سلامتی مضبوط بنانے کیلئے معیشت کو مستحکم کرنا ناگزیر، الطاف شکور
کراچی(این این آئی)چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الطاف شکور نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو پائیدار بنیاد پر مضبوط بنانے کیلئے معیشت کو مستحکم کرنا ناگزیر ہے ،
ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ خوش آئند ہے ، تاہم تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ صرف عسکری قوت دیرپا استحکام کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ پاسبان ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ برآمدات پر مبنی معیشت ہی دیرپا حل ہے ۔ آئی ٹی، انجینئرنگ، ادویات سازی اور ویلیو ایڈڈ صنعتوں کو فروغ دے کر ملک بیرونی انحصار کم کر سکتا ہے ۔ توانائی شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضے کا خاتمہ اور ترسیلی نقصانات پر قابو پانا بھی ناگزیر ہے ۔ پاکستان کو اپنے معاشی ڈھانچے میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔