موبائل فونز چھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار

موبائل فونز چھین کر آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں پولیس کی کارروائی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ٹیکنیکل ایکسپرٹ تین ملزمان گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پہ وارداتیں کرتے اور خود ہی موبائل فونز کے لاک کھولتے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے۔

ملزمان سے غیر قانونی پسٹل، تین عدد لیپ ٹاپ اور دو درجن سے زائد چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل تھانہ سائٹ بی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان کے لیپ ٹاپ میں آئی ایم ای آئی تبدیل اور لاک کھولنے کے جدید سوفٹ ویئرز بھی موجود ہیں۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں وارداتیں کرنے کے بعد موبائل کا لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی تبدیل کرنے کا اعتراف کیا۔ملزمان نے دورانِ تفتیش گزشتہ دو ماہ میں 100 سے زائد موبائل فونز اور نقدی چھیننے کا انکشاف کیا۔ملزمان میں شہزادہ، نادر علی  اور جاوید علی ولد معشوق علی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں