جامعہ کراچی میں گرلز ہاسٹل کا افتتاح
کراچی (این این آئی)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا ہے کہ جامعات، بالخصوص جامعہ کراچی جیسی بڑی درسگاہوں میں۔۔۔
جدید سہولیات سے آراستہ بڑے گرلز ہاسٹل کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، کیونکہ جامعہ کراچی میں نہ صرف شہر کراچی بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے طالبات اعلی تعلیم کے حصول کے لیے آتی ہیں اور ایسے میں معیاری رہائشی سہولیات ان کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کوجامعہ کراچی میں نو تعمیر شدہ گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔