خاتون کو ہراساں کرنے والا شاطر ملزم گرفتار

خاتون کو ہراساں کرنے  والا شاطر ملزم گرفتار

کراچی(سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار پولیس نے عوامی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزم انتہائی شاطر اور چالاک تھا، جس نے شناخت چھپانے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنی داڑھی منڈوا کر حلیہ تبدیل کر لیا تھا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز، تکنیکی شواہد اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد دانش ولد محمد ناصر کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین کا کہنا ہے کہ خواتین کے عزت کے تقدس کو مقدم رکھتے ہیں اس طرح کی حرکات ناقابل برداشت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں