شدید گرمی، نوشہرو فیروز کے تعلیمی اداروں میں اوقات کار تبدیل
کنڈیارو (نمائندہ دنیا)شدید گرمی کے باعث ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے صبح 7 بجکر تیس منٹ سے دوپہر 12 بجکر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے ، جبکہ ڈبل شفٹ اسکولوں کی دوسری شفٹ دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔