حیدر آباد:گھر سے رقم لیکر مویشی منڈی جانیوالا تاجر 5روز سے لاپتہ

حیدر آباد:گھر سے رقم لیکر مویشی منڈی جانیوالا تاجر 5روز سے لاپتہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)نئی سبزی منڈی کا رہائشی مویشیوں کا تاجر 5روز سے پراسرار لاپتہ ہے، جس کی کافی تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہ ملنے پر ورثا نے مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر لاپتہ تاجر نور محمد کے والد نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ 15 مئی 2026 کو میرا بیٹا نور محمد گھر سے 6 لاکھ روپے لے کر مویشی خریدنے کے لیے منڈی گیا تھا، لیکن 5 دن گزرنے کے باوجود واپس گھر نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں