ریونیو ریکارڈ میں ہیر پھیر، گرفتار مختار کار کی نشاندہی پرمزید 3گرفتار
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ریونیو ریکارڈ میں مبینہ ہیرا پھیری اور جعلی کھاتے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق مختارکار راشد میئو کے مبینہ انکشافات کے بعد اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
ایک شخص امتیاز برفت، اس کے سسر غلام مصطفیٰ خاصخیلی اور پڑوسی محمد ہاشم کو بھی گرفتار کر لیا۔ امتیاز برفت پر الزام ہے کہ وہ ہیر پھیر میں ملوث ریونیو افسران کیلئے فرنٹ مین تھا، اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز برفت نے اربوں روپے کی جائیدادیں اپنے سسر غلام مصطفیٰ خاصخیلی اور پڑوسی محمد ہاشم کے نام رجسٹرڈ کرا رکھی تھیں، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے ریونیو عملے کی مبینہ ملی بھگت سے قیمتی اراضی کے جعلی کھاتے تیار کیے۔