قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا دو رکنی افغانی گروہ پکڑا گیا

قیمتی گاڑیوں سے سامان چوری کرنے والا دو رکنی افغانی گروہ پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی اتحاد ٹاؤن پولیس نے قیمتی گاڑیوں سے پینل، ایل سی ڈیز و دیگر سامان چوری کرنے والا دو رکنی افغانی گروہ پکڑ لیا۔ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی پستول بھی برآمد ہوئے ۔گرفتار ملزمان میں محمد بلال ولد عبداللہ اور جمعہ خان ولد شہباز خان شامل ہیں۔

ملزمان نے دوران انٹیروگیشن سیکڑوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ملزمان گلبرگ سمیت کراچی کے مختلف پوش علاقوں میں ایکٹو تھے ۔ملزمان کی گاڑی سے سامان چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے ۔ملزمان پیشہ ور عادی جرائم پیشہ ہیں جنکے خلاف مختلف تھانہ جات میں پولیس مقابلہ، قتل، گاڑیوں سے سامان چوری و دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ، تینوریہ، شاہراہ نور جہان، جوہرآباد، بہادر اباد، سائیٹ بی اور اتحاد ٹاؤن میں مقدمات سامنے آئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں