شاہراہ بھٹو سے عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوگی، کرم اللہ وقاصی
کراچی(این این آئی)ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی نے جاری ترقیاتی منصوبوں، ٹرانسپورٹ اصلاحات اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت، جدید شہری ترقی اور پائیدار انفرا اسٹرکچر کے وژن پر عمل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ بھٹو سے عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہوگی،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت کراچی سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی انقلاب برپا کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی متحرک قیادت میں شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر، ٹریفک نظام، سڑکوں، نکاسی آب اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں جن کے مثبت اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔