چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کا صہبا اختر روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن کا صہبا اختر روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے صہبا اختر روڈ اور ملحقہ علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا اور سیوریج لائنوں کی تبدیلی و سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی یوسی 2 کے چیئرمین ریاض اظہر اور یوسی 3 کے چیئرمین ماجد علی خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈاکٹر فواد احمد نے ترقیاتی کاموں میں سست روی اور معیار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 45 دن کی ڈیڈ لائن کے باوجود ابھی تک سیوریج کا نصف کام بھی مکمل نہیں ہوسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبائی حکومت اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کرنے کی پابند ہے ۔ اگر یہ منصوبے ٹاؤن انتظامیہ کے تحت ہوتے تو جوابدہی بھی یقینی بنائی جاسکتی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں