کال سینٹر مالک اوردیگر ملزمان کی تفصیلات پی این آئی ایل میں شامل

کال سینٹر مالک اوردیگر ملزمان کی تفصیلات پی این آئی ایل میں شامل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن اقبال میں غیرقانونی کال سینٹر کے ذریعے غیرملکیوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ پر کارروائی کے نتیجے میں کال سینٹر کے مالک اور دیگر ساتھی ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کال سینٹر کے مالک مرتضیٰ عرف ہانی کا نام اور دیگر تفصیلات پروویژنل نیشنل آئیڈینٹی فکیشن لسٹ میں شامل کی گئی ہیں۔سید مرتضی حسن عرف ہانی کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے ذاتی تفصیلات پی این آئی ایل میں شامل کی گئیں۔کال سینٹرمالک کا نام دیگر 29 ملزمان کے ساتھ این سی سی آئی اے کی ایف آئی آرمیں شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں