شاہراہِ بھٹو کی افتتاحی تقریب 23 مئی کو ہوگی
کراچی (اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اس موقع پر سید وقار مہدی نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 23 مئی کو سندھ حکومت کے عظیم الشان منصوبے شاہراہِ بھٹو کا افتتاح کریں گے۔