حب ڈیم سے پانی کا کوٹہ دگنا کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال

  حب ڈیم سے پانی کا کوٹہ دگنا کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کوارسال

کراچی(آئی این پی )کراچی کو حب ڈیم سے 200 ملین گیلن پانی فراہم کرنے کیلئے سیکریٹری بلدیات نے وزیر اعلی سندھ کو وفاق سے کوٹہ بڑھانے کی استدعا کر دی۔

واٹر کارپوریشن نے حب ڈیم سے اضافی پانی فراہمی کیلئے تفصیلی سمری وزیراعلی سندھ کو ارسال کر دی۔سمری کے مطابق واپڈا نے حب ڈیم پانی کی تقسیم کا معاملہ بین الصوبائی قرار دے کر مشترکہ مفادات کونسل کو مجاز فورم قرار دیا۔ واپڈا کے مطابق حب ڈیم سے سندھ اور بلوچستان کو پانی فراہمی وفاق کی منظوری اور پی سی ون کے مطابق جاری ہے ۔کے ڈبلیو ایس سی حکام کے مطابق 1981 سے کراچی کو حب ڈیم سے صرف 100 ایم جی ڈی پانی مل رہا ۔سندھ حکومت نے نئی حب کینال مکمل کرکے 200 ایم جی ڈی پانی منتقلی کی استعداد حاصل کرلی جبکہ واپڈا نے واضح کیا حب ڈیم پانی کوٹہ بڑھانا یا کم کرنا ادارے کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں