کوٹری بیراج کی نہروں کے ماڈیولز کی درستی کاکام جاری

کوٹری بیراج کی نہروں کے  ماڈیولز کی درستی کاکام جاری

پنگریو (نمائندہ دنیا)منیجنگ ڈائریکٹر سیڈا منصور احمد میمن کی جانب سے کوٹری بیراج سے نکلنے والی تمام نہروں اور۔۔

 شاخوں کے واٹر کورسز کے ماڈیول درست کرنے کے احکامات کے بعد مختلف آبپاشی ڈویژنوں میں ٹوٹے اور اوور سائز ماڈیولز کی درستی کا کام جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق خریف سیزن میں دھان سمیت دیگر فصلوں کی کاشت کے دوران پانی کی شدید قلت اور پوچھڑی تک پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کیلئے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ احکامات کے بعد مختلف ڈویژنوں اور سب ڈویژنوں کے افسران کی نگرانی میں اوور سائز، ٹوٹے ہوئے اور مقررہ حد سے زیادہ پانی لینے والے واٹر کورسز کی درستگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں لائنڈ چینل آبپاشی اکرم واہ ڈویژن سے نکلنے والی شادی سب ڈویژن کے مین کینال شادی لارج واہ اور بہادر واہ پر بھی خصوصی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سب ڈویژنل آفیسر شاکر حبیب میمن کی ہدایات پر داروغہ حاجی محمد اسلم کھوسو اور دیگر لوئر اسٹاف اپنی ٹیموں کے ہمراہ شاخوں کے ہیڈ سے لے کر پوچھڑی تک ایسے واٹر کورسز کی درستی میں مصروف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں