چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ منگھوپیر پولیس نے چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان اپنی کار میں بوروں میں چھپا کر چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔۔۔
جسے شہر کراچی میں سپلائی کرنا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو چھالیہ سمیت گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی کار سے 02 بوروں میں موجود 40 کلو سے زائد چھالیہ اور نقدی برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔