رینجرز کی کارروائی ،ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
کراچی کے علاقے اسکیم 33، سمیرا چوک سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان عبداللہ ولد عصمت اللہ، ندیم احمد ولد راشید احمد اور جنید ولد ابراہیم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول (بغیر لائسنس) بمعہ میگزین اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان کراچی کے علاقوں جمالی پل، سمیراچوک، سرسید چوک اور ملحقہ علاقوں میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل چوری، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کیلئے اسلحہ کرائے پر لیتے تھے ۔