پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 3ملزمان پکڑے گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو کا ابراہیم گوٹھ کے علاقے میں مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ،دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 02 مسلح ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکرلیے گئے۔
ملزمان نے 31 مئی ہاکس بے جاتے ہوئے شہریوں سے کار، موبائل فونز اور نقدی وغیرہ چھین لی تھی۔ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے کار سوار ایک شہری کو زخمی بھی کردیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ موچکو میں درج کیا گیا تھا۔ملزمان کی شناخت نبی بخش،مزمل کے نام سے ہوئی ہے ۔ ۔علاوہ ازیں ملیر جمعہ حمایتی گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں شہری کے قتل میں ملوث ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتارکرلیے گئے ۔ملزمان نے 20 مئی 2026 کو شاہ لطیف ٹاون سیکٹر 17 سی میں دوران ڈکیتی مزاحمت شاہزیب عباسی نامی شہری پر فائرنگ کی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔