سندھ سیکریٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی عائد
کراچی (آئی این پی)سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث سندھ سیکریٹریٹ میں آم کی پیٹی لانے پر پابندی عائد کر دی۔اس حوالے سے جاری کیے گئے۔۔۔
مراسلے میں کہا گیاہے کہ کسی کو بھی آم کی پیٹیاں سیکریٹریٹ کے اندر لانے نہ دی جائیں، سیکریٹریٹ کی کسی بھی عمارت میں ڈبے اور پیٹی لے جانے کی اجازت نہیں۔ سکیورٹی عملہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آم کے ڈبوں اور پیٹیوں کا داخلہ بند کرے ۔