گورنر کی اطالوی قومی دن کی تقریب میں شرکت

گورنر کی اطالوی قومی دن کی تقریب میں شرکت

کراچی(اے پی پی)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے اطالوی قومی دن کی تقریب میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلز سمیت اہم سفارتی شخصیات اور شہر کے ممتاز عمائدین نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے اطالوی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام ، دیرینہ دوستی اور موثر تعاون پر مبنی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں