سپلا کا اساتذہ کو ہراساں کیے جانے پر اظہارتشویش
کراچی (این این آئی) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)نے کالج اساتذہ کو سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی)کے امتحانات میں ڈیوٹی کے لیے مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ۔۔۔
اگر اساتذہ کو زبردستی امتحانی فرائض سونپنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو تنظیم امتحانات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرے گی۔سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، سیکریٹری جنرل پروفیسر غلام مصطفی کاکا اور دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ مختلف کالجز کے اساتذہ نے تنظیم کو شکایات کی ہیں کہ ریجنل ڈائریکٹریٹس کے بعض افسران کالج اساتذہ پر امتحانات میں ڈیوٹی انجام دینے کے لیے دبا ؤڈال رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے ۔