شیرشاہ میں پانی کاٹینک پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے

شیرشاہ میں پانی کاٹینک پھٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے

کراچی(اے پی پی)تھانہ شیرشاہ کی حدود جناح روڈکے قریب واقع بریانی سینٹر میں پانی کے ٹینک پھٹنے سے 4افراد زخمی ہوگئے۔

پیر کو ترجمان کیماری پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 50سالہ فضل ولد سوشال ،18سالہ اسماعیل ولد علی رحمان ،25سالہ عبدالمالک ولد کلیم اور25سالہ وقار ولد ابراہیم شامل ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانی کا زیر زمین ٹینک پھٹنے سے چار افرادزخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔  کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرکے شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں