ناظم آباد میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات ، مکین سراپا احتجاج

 ناظم آباد میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات ، مکین سراپا احتجاج

کراچی(سٹی ڈیسک )ناظم آباد نمبر2میں مبینہ غیرقانونی پورشن اور تعمیرات ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں، جس کے باعث علاقے کے رہائشیوں میں شدید بے چینی اور تشویش پائی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات اور درخواستوں کے باوجودبعض متنازع تعمیراتی منصوبے بدستور جاری ہیں۔ علاقہ رہائشیوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام کو بارہا تحریری اور زبانی شکایات جمع کروائی جاچکی ہیں مگر اب تک کوئی موثرکارروائی نہیں ہوئی ۔رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے باعث ٹریفک ، پارکنگ، پانی، سیوریج اور دیگر مسائل میں اضافہ ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں