حیدر آباد:مطلوب منشیات فروش 2ڈیلر گرفتار،4کلو گرام چرس برآمد

حیدر آباد:مطلوب منشیات فروش  2ڈیلر گرفتار،4کلو گرام چرس برآمد

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ڈی آئی جی حیدرآباد رینج اور ایس ایس پی حیدرآباد شہزیب چاچڑ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے۔۔۔

 مارکیٹ پولیس نے منشیات فروشی اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب دو بدنام زمانہ منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کالی موری کے علاقے میں واقع نجی شادی ہال کے قریب چھاپہ مارا، جہاں سے منشیات ڈیلرز محمد ریحان قریشی اور خالد راجپوت کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزموں کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں