کالعدم تنظیم کے رکن کا جسمانی ریمانڈ

کالعدم تنظیم کے رکن کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے مبینہ رکن سلمان عرف ابوہریرہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے 13 جولائی تک سی ٹی ڈی کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی ڈی نے انتہائی مطلوب ملزم سلمان عرف ابوہریرہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج کے مولوی مخلص گروپ سے ہے اور اس کے خلاف سی ٹی ڈی میں دہشت گردی سے متعلق دو مقدمات درج ہیں۔تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے مزید تفتیش، اس کے نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا مقصود ہے ، اس لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد ملزم سلمان عرف ابوہریرہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے 13 جولائی تک سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں