نوشہرو فیروز:252کارٹن نان کسٹم سگریٹ برآمد ، ڈرائیور گرفتار
محراب پور (نمائندہ دنیا) نوشہرو فیروز میں پولیس سرپرستی میں نان کسٹم سگریٹس کی فروخت جاری،خفیہ اداروں اور کسٹم کی مشترکہ کارروائی میں 252 کارٹن نان کسٹم سگریٹ برآمد کرلئے گئے ۔
نوشہرو فیروز، محراب پور، کنڈیارو، بھریا، ٹھارو شاہ، دریا خان مری، مورو میں نان کسٹم سگریٹ کی فروخت کا کام جاری ہے ۔ محراب پور اور مورو کے بڑے ڈیلرز پورے ضلع میں غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ سگریٹ سپلائی کرتے ہیں جوضلع بھر کے شہروں میں جنرل اسٹورز، کریانہ شاپس، سگریٹ، پان کیبن پر فروخت کی جارہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر مقامی پولیس کی آشیر باد سے نان کسٹم سگریٹ فروخت کرنے والے ڈیلرز اور دکانداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں جاتی۔