کرنٹ سے عزاداروں کی اموات، علم لگانے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

کرنٹ سے عزاداروں کی اموات، علم لگانے کیلئے احتیاطی تدابیر کی ہدایت

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ضلع شکارپور میں کرنٹ لگنے سے عزاداروں کے جاں بحق ہونے والے واقعہ کے بعد پورے ضلع میں علم لگانے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق ہدایات جاری کردیں۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بھیجے گئے احتیاطی تدابیر سے متعلق خط میں کہا گیا ہے کہ علم کی اونچائی محفوظ حد کے اندر رکھی جائے تاکہ بجلی کے تاروں یا دیگر تنصیبات سے ٹکراؤ اور کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں