کراچی کیلئے 100 ارب سے زائد ترقیاتی فنڈز خوش آئند، کرم اللہ وقاصی
کراچی(اسٹاف رپورٹر )ترجمان میئر کراچی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کرم اللہ وقاصی نے۔۔۔
سندھ حکومت کی جانب سے مالی سال2026-27کے بجٹ میں کراچی کیلئے 100 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مختص کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی ترقیاتی پیکیج کراچی کی تعمیر و ترقی، شہری سہولتوں کی بہتری اور بنیادی مسائل کے حل کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ کراچی کیلئے مختص کردہ خطیر فنڈز شہر میں جاری ترقیاتی عمل کو مزید تیز کریں گے ۔