پولیس چیف کاڈسٹرکٹ سینٹرل کی امام بارگاہوں کا دورہ
کراچی(اے پی پی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیااور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
پیر کوجاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے المحسن امام بارگاہ راشد منہاس روڈ، شہدائے کربلا امام بارگاہ انچولی سوسائٹی اور حسامی جماعت خانہ نارتھ ناظم آباد کا دورہ کیا۔