سندھ حکومت محرم انتظامات میں ناکام،وحدت مسلمین
اندرون سندھ اضلاع میں مجالس و جلوس کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا مختلف مقامات پر لگنے والی سبیلوں کو بند کروا یا جارہا ہے ، علامہ مبشر حسن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کی کابینہ کا اہم ہنگامی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا سندھ حکومت محرم الحرام کے انتظامات میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے اندرون سندھ کے اضلاع میں ابھی تک مجالس و جلوس کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا دوسری جانب کالعدم تنظیموں کے لوگ آزادانہ طور پر سرگرم ہیں اور فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی یاد میں سبیل سندھ دھرتی کی ثقافت ہے سندھ میں بسنے والے عاشقان اہلبیت علیہ السلام صدیوں سے محرم الحرام میں نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی یاد میں سبیل امام کا اہتمام کرتے ہیں لیکن سندھ حکومت محرم الحرام میں مختلف مقامات پر لگنے والی سبیلوں کو بند کروا رہی ہے صوبائی حکومت کے اس عمل سے عزاداروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہیں ہم واضح کرتے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج مذہبی آزادی سے متصادم اور آئینی خلاف ورزی ہے ملک کو مسلکی ریاست نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اتحاد و اخوت کا عملی اظہار عالم استکباری قوتوں کے لیے شکست کا پیغام ثابت ہو گا۔