بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق

 بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق

کراچی (آئی این پی)جوہر آباد انوسٹی گیشن پولیس کی حراست میں موجود ملزم دوران حراست ہی جان کی بازی ہار گیا۔۔۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد خان کو گزشتہ روز بیوی کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں گھر سے گزشتہ روز خاتون کی لاش ملی تھی۔متوفیہ کے شوہر کے بیان کے مطابق 3 روز قبل چاول کھانے کے بعد اہلیہ کی طبعیت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد اہلیہ گھر میں جاں بحق ہوئی۔متوفیہ کے شوہر کو جوہر آباد انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ تھانے میں ملزم کی حالت غیر ہوئی تو اسے فوری عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال میں ملزم دم توڑ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں